حیدرآباد26جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اروند کیجریوال کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تلخ تنقید پر مرکزی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ ان ڈرامے بازوں کے ہر الزام کا جواب دینے کے لئے مرکز کے پاس وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے عام آدمی پارٹی کولوگوں کی خدمت کا موقع دیا تھا لیکن وہ موقع گنواتے جا رہے ہیں اور نوٹنکی کر رہے ہیں۔آپ کے رکن اسمبلی دنیش موہنیاکوچھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے بعد کیجریوال نے مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دہلی میں ایمرجنسی کااعلان کر دیا ہے۔انہوں نے حیدرآباد میں صحافیوں سے کہاکہ اروند کیجریوال کو زیادہ جواب نہ دیں تو ہی ٹھیک ہے۔لوگوں نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے اور ہم اس ملک کو چلانے میں مصروف ہیں۔رجیجو نے کہاکہ کیجریوال اور ان کے ساتھی ہر وقت ڈراما کرکے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ان کو کام نہیں ہے کیا۔دہلی کے لوگوں نے عوام کی خدمت کیلئے بڑامینڈیٹ دے کر آپ کو موقع مقرر دیا جاتا ہے لیکن وہ موقع گنوا ڈراما کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بھی اگر ان چھوٹی چھوٹی چیزوں میں پھنس گئے تو حکومت کون چلائے گا؟۔ وزیر اعظم کافی مصروف شخص ہیں جو ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچتے ہیں۔کیجریوال کے ہر بیان کا جواب دینے کے لئے کس کے پاس وقت ہے۔رجیجو نے کہاکہ ان ڈرامے بازوں کے ساتھ اگر ہم بھی نوٹنکی کرنے لگ جائیں گے تو ملک کے بارے میں کون سوچے گا۔